جلد کی بیماریوں سے کیسے محفوظ رہیں

0
55

( ہاٹ لائن نیوز) غذائیت سے بھرپور کالی مرچ کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے، کالی مرچ کو اپنی غذا کا حصہ بنا لیا جائے تو موٹاپا، پیٹ کے امراض اور جلد کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ۔

وائرل انفیکشن سے بچنے کے لیے قوت مدافعت کا مضبوط ہونا ضروری ہے ، کالی مرچ قوت مدافعت کے لیے بہترین آپشن ہے ، کالی مرچ میں وٹامن اے، سی اور کے کی موجودگی قوت مدافعت بڑھاتی ہے، اس میں مزید موجود تھائمن، کاپر ، فالک ایسڈ اور کیلشیم صحت کیلیے بہت مفید ہے ۔

وزن میں کمی لانے میں بھی کالی مرچ کا استعمال مفید ہے ، اگر آپ وزن کو کم کرنے کے خواہش رکھتے ہیں تو اپنے کھانوں میں کالی مرچ کا استعمال لازمی کریں۔

کالی مرچ کینسر کے خطرات کو بھی کم کرتی ہے ، ہلدی اور کالی مرچ دودھ میں ملا کر پینے سے وائرل انفیکشن سے جلد آرام ملتا ہے ۔کالی مرچ کے استعمال سے کینسر سے بچا جا سکتا ہے ۔

جلد کی مختلف بیماریوں کے علاج کیلیے بھی کالی مرچ مفید ہوتی ہے ، کالی مرچ کے استعمال سے رنگ صاف اور جلد پر بننے والے داغ دھبوں دور ہوتے ہیں ، سورج کی شعاؤں سے جھلس جانے والی جلد سے بھی آرام مل جاتا ہے۔

Leave a reply