جعلی ویزوں پربیرون ملک جانےوالےایجنٹ سمیت گرفتار
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزوں پر یونان جانے والے تین مسافروں کو گرفتار کر لیا۔
ائیرپورٹ پر چیکنگ کے بعد ملزم کا دکھایا گیا یونانی ویزہ جعلی نکلا۔ ملزمان کے پاسپورٹ پر ایتھنز سے روانگی اور پاکستان آمد کی جعلی مہریں تھیں۔
ایف آئی اے کے مطابق سسٹم میں مسافروں کی آمد و روانگی کے حوالے سے کوئی سفری ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ ملزمان پرواز نمبر EY242 کے ذریعے یونان جا رہے تھے۔
ملزمان محمد زبیر، وحید اختر اور اسد دانیال نے ایجنٹوں سے 25،25 لاکھ روپے کے کارڈ اور جعلی سٹیمپ حاصل کئے۔
ملزمان کو ایئرپورٹ سے شناخت کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ محمد دلدار نامی ایجنٹ کا تعلق سیالکوٹ سے ہے جس کے موبائل سے متعدد پیغامات اور جعلی سفری دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔
ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔
You are truly a excellent webmaster. The website loading velocity is incredible.
It sort of feels that you are doing any distinctive trick.
In addition, the contents are masterwork. you’ve done a magnificent task on this topic!
Similar here: tani sklep and also here:
Sklep