جعلی نوٹوں پر بینک کتنا جرمانہ دیں گے؟

0
205

ہاٹ لائن نیوز : جعلی نوٹوں کے حوالے سے بڑا انکشاف ہوا ہے، اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ 1000 روپے کے جعلی نوٹ چل رہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر فنانس قادر بخش کا کہنا ہے کہ دو سال میں ملک بھر سے بیس ہزار کے جعلی کرنسی نوٹ پکڑے گئے۔

یعنی اگر اے ٹی ایم سے پانچ ہزار کا جعلی نوٹ نکلتا ہے تو بینک کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں جعلی نوٹوں کی کوئی شکایت درج نہیں ہوئی، گزشتہ دو سالوں میں بینکوں کے ہاتھوں 10 ہزار جعلی نوٹ پکڑے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1000 روپے کے زیادہ تر نوٹ جعلی آ رہے ہیں۔

ڈائریکٹر فنانس قادر بخش نے کہا کہ اے ٹی ایم میں ڈالے گئے نوٹوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو نوے دن تک رکھنا ضروری ہے۔

Leave a reply