ہاٹ لائن نیوز : جدید طرز کا پہلا انوکھا ٹی وی پیش کر دیاگیا ہے۔ کیا آپ نے کبھی ٹیلی ویژن (ٹی وی) بند ہونے پر مچھلی کے ایکویریم کے طور پر کام کرنے کی خواہش کی ہے؟ اگر ہاں تو یہ خواب پورا ہو گیا۔ پیش ہے پہلا ٹی وی جو ٹرانسپیرنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ وائرلیس بھی ہے۔ جی ہاں جب آپ ٹی وی نہیں دیکھتے تو یہ شیشے کی طرح شفاف ہو جاتا ہے جب کہ اسے چلانے کے لیے کسی تار کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ایل جی نے اس ٹی وی کو لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرانکس شو (سی ای ایس) میں متعارف کرایا ہے ۔
کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا پہلا وائرلیس شفاف OLED TV ہے جو 4K ریزولوشن سے لیس ہے۔