جج نےکیس سننے سے انکار کردیا

0
146

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتی کیے گئے بارہ ملزمان کی درخواست ضمانت کے خلاف حکومتی اپیل پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے ضمانت منسوخی کی حکومتی اپیل کو سماعت کے لیے جسٹس سلطان تنویر کو ارسال کر دیا۔

جسٹس شہرام سرور نے ضمانت منسوخی کی حکومتی درخواست پر سماعت کی ۔

پنجاب حکومت کیجانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبد الصمد پیش ہوئے ۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ جسٹس سلطان تنویر اس کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست کو پہلے سن چکے ہیں ، بارہ ملزمان کی ضمانت منسوخی کی یہ درخواستیں بھی سماعت کے لیے انہیں ارسال کر دی جائیں،پنجاب حکومت نے بھرتی ہونے والے بارہ ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے ۔ماتحت عدالت نے ملزمان کی حقائق کے برعکس ضمانت منظور کی گئی،ملزمان نے بھاری رشوت دے کر نوکریاں حاصل کیں،ملزمان کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے سے پڑھے لکھے دیگر افراد کی حق تلفی ہوئی لہذا عدالت تمام ملزمان کی درخواست ضمانت کا فیصلہ کلعدم قرار دے ۔

Leave a reply