عدلیہ میں اکھاڑ بچھاڑ ،کون کہاں تعینات ؟
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سمیت 53 ججز کے تبادلے کردیئے ۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ اسپشل کورٹ سینٹرل کے جج بخت فخر بہزاد کو نئی تعیناتی تک لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سےججز کو تبادلے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان احمد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان تعینات کئے گئے ہیں جب کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد شیخ خالد بشیر کو رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ تعینات کیا گیا ہے ۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر بٹ لاہور، محمد اکمل خان سرگودھا ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ جزیلہ اسلم کو اوکاڑہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔
شہباز شریف فیملی کو سولہ ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس سے بری کرنے والے جج بخت فخر بہزاد کو تبدیل کردیا گیا ، ایف آئی اے کے سنٹرل کورٹ ون کے جج بخت فخر بہزاد کو لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
آشیانہ کیس کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج ساجد علی کو بھی تبدیل کردیا گیا ، لاہور احتساب عدالت کے جج ساجد علی کو تبدیل کرکے سیشن جج جھنگ تعنیات کردیا گیا ۔
مشکوک ٹرانکسزیکشن کیس میں پرویز الہی کی ضمانت منظور کرنے والے جج اسلم گوندل کو تبدیل کردیا گیا ، جج اسلم گوندل کو لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔
You are really a excellent webmaster. The web site loading speed is amazing.
It seems that you’re doing any unique trick. Moreover, the contents are masterwork.
you have done a wonderful task on this topic! Similar here: dyskont online and
also here: Dyskont online