27

جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ابے قاتلانہ حملہ

جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ابے قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے سابق جاپانی وزیراعظم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق شنزو ابے پر حملے کے وقت فائرنگ کی آواز سنائی دی، شنزو ابے پر حملے کے فوری بعد ایک مشکوک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق بتایا گیا ہے کہ شنزو ابے ہوش میں نہیں ہیں، انہیں دل کا دورہ بھی پڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں