جاپان کابلند ترین پہاڑ ماؤنٹ فیوجی برف سےمحروم
ہاٹ لائن نیوز : جاپان کا سب سے اونچاپہاڑ ماؤنٹ فوجی بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماؤنٹ فیوجی جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے جنوب مغرب میں واقع ہے جس کی بلندی 3 ہزار 776 میٹر ہے جو کہ جاپان کی بلند ترین پہاڑی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماؤنٹ فوجی ہر سال اکتوبر کے آغاز سے ہی برف سے ڈھکا رہتا ہے تاہم بدلتے ہوئے موسم اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث یہ بلند و بالا پہاڑ رواں سال اکتوبر کے مہینے میں برف سے محروم ہوگیاہے۔