26

جاپان نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنا دی

پاکستان کی ڈگمگاتی معیشت کو سہارا دینے کیلئے جاپان بھی پاکستان کی امداد کیلئے میدان میں آگیا۔جاپان نے پاکستان کے لیے 2.3 ملین ڈالرز امداد کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاپان ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سکالرشپ پروجیکٹ” کے لیے 2.3 ملین امریکی ڈالر کی امداد دے گا،سیکرٹری اقتصادی امور ڈویڑن سیکرٹری میاں اسد حیا الدین اور جاپانی ناظم الامور ایشی کینسو معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق حکومت جاپان جاپانی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں پاکستانی افسران کو دو سال کے لیے ماسٹر ڈگری پروگرام کے لیے 17 اور ڈاکٹریٹ پروگرام کے لیے 03 سال کے لیے 1 اسکالرشپ فراہم کرے گی۔یہ پروگرام پہلی بار پاکستان میں 2018 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس وقت سے لے کر اب تک جے ڈی ایس فیلو کے چار بیچ اس اسکالرشپ سے مستفید ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں