جاوید شیخ نئی فلم بنانے کوتیار

0
139

ہاٹ لائن نیوز : سینئر اداکار جاوید شیخ نے نئے سال 2024 میں اپنی فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔

حال ہی میں پاکستانی فلم چکڑ کے ریڈ کارپٹ پر اداکار جاوید شیخ سے پوچھا گیا کہ نیا سال کیسا رہے گا؟ تو اداکار نے کہا کہ نیا سال شوبز انڈسٹری کے لیے بہت اچھا ہونے والا ہے۔

اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ آنے والے سال میں ایک بار پھر اپنی فلم بنانے جا رہے ہیں جس میں بڑی کاسٹ کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات بتاتے ہوئے اداکار نے کہا کہ یہ فلم بڑے بجٹ کی ہوگی اور اس کی 70 فیصد شوٹنگ یورپ میں کی جائے گی جبکہ 30 فیصد پاکستان میں شوٹ کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ نئے سال کے لیے بہت پر امید ہیں اور ان کا خیال ہے کہ 2024 کا سال 2023 سے بہتر ہو گا ۔

Leave a reply