جان کو خطرہ، سلمان خان کے فارم ہاؤس سے مشکوک افراد گرفتار

0
143

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے فارم ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے علاقے پنویل میں واقع سلمان خان کے فارم ہاؤس سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے درخت پر چڑھ کر فارم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں گرفتار افراد نے پولیس کو اپنے جھوٹے نام اجیش کمار اوم پرکاش گل اور گروسیوک سنگھ تیجے سنگھ بتائے، جب کہ ان سے جعلی آدھار کارڈ (شناختی کارڈ) بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ دونوں افراد کا تعلق بھارت کی مختلف ریاستوں سے ہے، پولیس نے انہیں حراست میں لے کر دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Leave a reply