جان خطرےمیں ڈال کرانوکھا ورلڈریکارڈ قائم کردیا

0
174

لندن: (ہاٹ لائن نیوز) کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے انتہائی کم وقت میں تیز ترین 50 مرچیں کھانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

سبزی خور مائیک جیک نے صرف 6 منٹ اور 49.2 سیکنڈ میں 50 کیرولائنا ریپرز (جو کہ ہیلاپینو مرچوں سے سینکڑوں گنا تیز ہوتی ہیں) کھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ، انہوں نے ایک نشست میں 135 مرچیں کھائیں۔

مائیک جیک نے اس کوشش کے بعد ایک نشست میں سب سے زیادہ کیرولائنا ریپرز مرچیں کھانے والوں کے لیگ بورڈ میں دوسرا نمبر حاصل کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 20 برسوں میں انہوں نے تیکھے کھانوں کو برداشت کرنے کی عادت ڈال لی ہے تاہم ابھی بھی ان کو مشکل پیش آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرچیں کھانے کا ابتدائی تجربہ شدید ہوتا ہے۔جبکہ دوسرا تجربہ زیادہ برا نہیں ہوتا البتہ جیسے جیسے مرچیں منہ میں مختلف اور نئی جگہوں تک پہنچتی ہیں تو مرچوں کی شدت میں تیزی آتی جاتی ہے۔

Leave a reply