30

جانی ڈیپ نے ملٹی ملین ڈالر کی ڈیل کیوں ٹھکرا دی؟

ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ نے ڈزنی کی جانب سےملٹی ملین ڈالر کی ڈیل لینے سے انکار کر دیا ہے۔‌غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جانی ڈیپ کو ڈزنی کی جانب سے مشہور فرنچائز ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ میں کیپٹن جیک اسپیرو کے کردار کے لیے دوبارہ کاسٹ کرنے کی پیشکش کی گئی جوکہ اداکار نے ٹھکرادی ہے۔
رپورٹ میں جانی ڈیپ کے اس پیشکش کو ٹھکرانے کی وجہ یہ ہے کہ جب ان کی سابقہ اہلیہ، ایمبر ہرڈ کی جانب سے ان پر گھریلو تشدد اور بدسلوکی کے الزامات لگائے گئے تو کمپنی نے کیپٹن جیک اسپیرو کے کردار کے لیے جانی ڈیپ کو ہٹا کر ان کی جگہ کسی اور اداکار کو کاسٹ کرنے کا ارادہ کرلیا تھا۔ ڈزنی کمپنی کی جانب سے اسی کردار کی پیشکش دوبارہ کی گئی لیکن اداکار جانی ڈیپ نے اس ملٹی ملین ڈالر کی ڈیل کے بجائے اپنی عزت نفس کا انتخاب کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں