جائیداد کاتنازعہ : مسجد میں بزرگ شہری پر تشدد

0
61

ہاٹ لائن نیوز : سجد میں جائیداد کے تنازع پر بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

 

پولیس کے مطابق مسجد میں پرتشدد واقعہ گلشن اقبال تھانے کی حدود میں پیش آیا ہےجہاں کچھ افراد نےمسجد میں نماز ادا کرنے کیلیے آنے والے ایک بزرگ کو تشدد کا نشانہ بنایاہے ، واقعے کی ایک ویڈیو کلپ سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بزرگ شہری اعجاز پر جیسےہی وہ نماز ادا کرنے لگےہیں ایک نوجوان نے حملہ کردیا۔

 

فوٹیج میں دو نوجوانوں کو بزرگ شہری کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ قریب ہی موجود بزرگ شہری کا بیٹا ابرار اپنے والد کو بچانے کے لیے مداخلت کرتا ہے۔ انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے جبکہ حملہ آور کے مزید ساتھی مسجد میں پہنچ کر انہیں تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیتے ہیں۔

 

تین افراد نے مل کر مسجد میں معمر شہری اعجاز اور اسکے بیٹے ابرار کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ بیٹے ابرار کو سر اور جسم کے دیگر حصوں پر چوٹیں آئیں۔

 

 

پولیس نے انکی درخواست پر ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کر دی، ملزمان گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave a reply