ثمینہ بیگ کی طبیعت بگڑ گئی

0
73

ہاٹ لائن نیوز: گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کی حالت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق ثمینہ بیگ کے پھیپھڑوں میں پانی بھرنے سے انکی حالت مزید بگڑ گئی جس کے بعد انہیں اسکردو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ڈاکٹر نے ثمینہ بیگ کو اسکردو شفٹ ہونے کا مشورہ دیا اور وہ آج رات اسکردو پہنچ جائیں گی۔

Leave a reply