ہاٹ لائن نیوز : ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خلیج عمان میں پاک بحریہ اور عمان کی رائل نیوی کی باہمی بحری مشق ثمر الطیب 2023 اختتام پذیر ہوگئی۔
ترجمان کے مطابق مشق میں دونوں بحری افواج کے جہازوں، فضائی اثاثوں اور اسپیشل سروس گروپس نے حصہ لیا۔ مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت، فاسٹ اٹیک کرافٹ پی این ایس فورس اور دونوں ممالک کے فضائی اثاثوں نے حصہ لیا۔
مشق ثمر الطیب 2023 مختلف قسم کے روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ آپریشنز پر مشتمل تھی۔ دو طرفہ مشق ثمر الطیب 2023 کے دوران اینٹی ایئر، اینٹی سرفیس وارفیئر اور انسداد دہشت گردی سے متعلق میری ٹائم آپریشنز کی مشقیں کی گئیں۔