ثروت گیلانی کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ’فرار‘ نامی انٹرنیشنل پروجیکٹ کا حصہ بننے جا رہی ہیں۔
اداکارہ ثروت گیلانی فرار نامی ویب سیریز میں اہم کردار ادا کریں گی۔ اس سیریز کی مہرین جبار ہدایت کاری کر رہی ہیں جب کہ اس سیریز کی کہانی ردا بلال کی تحریر ہے ۔