ثانیہ مرزا نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

0
48

ہاٹ لائن نیوز : ثانیہ مرزا کو دبئی اسپورٹس کونسل نے اسپورٹس ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔

اس حوالے سے ثانیہ مرزا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوشخبری سنائی۔

سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر تصویر کے کیپشن میں کہا کہ دبئی کے لیے کھیلوں کی سفیر بننا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے دبئی اسپورٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔

ثانیہ مرزا کے مداح بھی سوشل میڈیا پر انہیں اس کامیابی پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

Leave a reply