تین مرتبہ لٹنے والے سیلز مین کا تعلق کس کمپنی سےنکلا ؟

0
143

کراچی: (ہاٹ لائن نیوز) شاہ فیصل کالونی میں سگریٹ کمپنی کا ایک سیلز مین تیسری مرتبہ لٹ گیا، لٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہوچکا ہے، ڈاکو پہلے نقدی اور موبائل فون لوٹا کرتے تھے تاہم اب سگریٹ بھی چھین لیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں سگریٹ کمپنی کا ایک سیلز مین ڈاکوؤں کے ہاتھوں تیسری مرتبہ لٹ گیا ہے، واردات کی سی سی ٹی فوٹیج بھی منظرعام پر آچکی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 ملزمان سیلزمین کی تلاشی لے رہے ہیں ، لیکن تلاشی کے بعد ملزمان نے سیلز مین کا نقدی اور موبائل فون چھوڑ دیا جب کہ سگریٹ کا کارٹن لے کر فرار ہو گئے ۔

Leave a reply