تین دن سے لاپتہ خاتون اژدھے کے پیٹ سے مل گئی
لاپتہ انڈونیشیا کی خاتون کی لاش 13 فٹ لمبے اژدھے کے پیٹ سے ملی ہے۔ گاؤں کے سربراہ سواردی روسی نے بتایا کہ جمعرات کو خاتون کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔
45 سالہ فریدہ کواژدھے نے نگل لیا۔ اس کے شوہر نے اسے ٹریک کیا۔ یہ واقعہ انڈونیشیا کے جنوبی سولاویسی صوبے کے گاؤں کالمپونگ کا ہے۔ فریدہ کے شوہر کو اس وقت شک ہوا جب اسے گاؤں سے کچھ فاصلے پر ایک ویران جگہ پر اس کا کچھ سامان ملا۔
لوگوں کی مدد سے علاقے کی چھان بین کرنے پر اسے اژدھا ملا جس کا پیٹ بہت پھولا ہوا تھا۔ فریدہ کی لاش اس کے پیٹ سے ملی۔ اس کا جسم بھی کپڑوں سے ڈھکا ہوا تھا۔