لاہور (ہاٹ لائن): سرگودھا میں ڈیوٹی پر مبینہ غفلت کے مرتکب ایم ایس اور ڈاکٹرز کو معطل کیے جانے کے ردعمل میں راولپنڈی کے تینوں اسپتالوں کی او پی ڈیز کا ڈاکٹرز نے بائیکاٹ کر دیا۔
ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن (وائے ڈی اے) کی کال پر بینظیر بھٹو جنرل اسپتال، ہولی فیملی اسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے ڈاکٹرز نے تینوں اسپتالوں میں شعبہ بیرونی مریضاں او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا۔
او پی ڈیز خالی پڑی رہیں اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس سے مریض علاج معالجے کے بغیر ہی واپس چلے گے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت گزشتہ دنوں تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کے اوقات چھ گھنٹے سے بڑھا کر 12 گھنٹے کر چکی جس پر عمل درآمد کے ساتھ ہی ڈاکٹر بائیکاٹ کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
وائے ڈی اے کا کہنا ہے کہ ان کا مطالبہ ہے کہ سی ایم سرگودھا کے معطل کیے گئے ایم ایس اور ڈاکٹرز کو بحال کریں ورنہ وہ احتجاج کا راستہ اختیار کرنے مجبور رہیں گے۔