تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر آگئیں
ہاٹ لائن نیوز : لیبیا میں حریف دھڑوں کے درمیان مفاہمت میں پیش رفت کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں 5 فی صد گر کر 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیبیا میں تنازع کے باعث تیل کی پیداوار اور برآمدات کی معطلی حل ہونے کے بعد عالمی منڈی میں قیمت 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 73 ڈالر 28 سینٹس فی بیرل تک گر گئی جبکہ امریکی خام تیل کے اکتوبر کے لیے سودے 69 ڈالر 82 سینٹ فی بیرل میں طے پائے۔