تیس سال قبل چوری ہونےوالا پرس مل گیا

0
76

ہاٹ لائن نیوز : برطانیہ میں ایک خاتون کا 30 سال قبل چوری ہونے والا پرس برآمد ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 11 سالہ برطانوی لڑکی میسی کوٹس کو یہ بیگ اپنے والد اور کتے کے ساتھ چہل قدمی کے دوران دریا کے کنارے سے ملا۔ میں نے بیگ کھولا تو ایسا لگا کہ جس کے پاس بیگ تھا وہ مر گیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بیگ سے پتہ چلا کہ یہ آڈری نامی خاتون کا ہے جسے ہم نے سوشل میڈیا پر تلاش کرنا شروع کر دیا۔ بیگ سے ملنے والا کارڈ 1993 کا تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیگ 30 سال سے پانی میں پڑا تھا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے کے بعد ہمیں آڈری مل گئی۔ آڈری نے بعد میں بیگ کی تصدیق کی۔

81 سالہ آڈری ہی کا بیگ 30 سال قبل اپنے کام کی جگہ سے غائب ہو گیا تھا اور خیال کیا جاتا ہے کہ ایک چور چوری کر گیا تھا جس نے 200 پاؤنڈ نقد لے کر دریا میں پھینک دیا۔

اس موقع پر مائسی کویٹس کی والدہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی طاقت حیرت انگیز ہے۔ جس کے ذریعے ہم نے پرس کے مالک کا پتہ لگایا۔

Leave a reply