ہاٹ لائن نیوز : نصیر آباد انڈس ہائی وے پر تیز رفتار بس الٹ گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔
پولیس کے مطابق شہداد کوٹ کے علاقے نصیر آباد انڈس ہائی وے پر تیز رفتار بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔