تھانے کے قریب نصب شدہ دھماکہ خیز مواد برآمد

0
108

ہاٹ لائن نیوز : بنوں پولیس نے صدر تھانے کے قریب نصب 10 کلو بارودی مواد برآمد کر لیا ، جسے بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنا دیا گیا۔

خیبرپختونخوا پولیس نے بنوں میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے صدر تھانے کے قریب نصب 10 کلو بارودی مواد برآمد کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم شرپسندوں نے صدر تھانے کے قریب بارودی مواد نصب کیا تھا، اگر دہشت گرد اپنے منصوبے میں کامیاب ہو جاتے تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہو سکتا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں کو فوری طور پر طلب کیا گیا جنہوں نے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Leave a reply