ہاٹ لائن نیوز : سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار بیرون ملک نجی دورے کے بعد گزشتہ رات پاکستان واپس پہنچ گئے۔
سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار پاکستان پہنچ گئے، وہ گزشتہ رات لاہور ایئرپورٹ پہنچے جب کہ انہوں نے ستمبر میں پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔
اس موقع پرثاقب نثار نے کہا کہ میں پاکستان واپس آ گیا ہوں، سوشل میڈیا پرتمام الزامات جھوٹے ہیں، ان کاکوئی جواب نہیں دوں گا۔