تماثیل تھیٹر سیل کیوں ہوا؟
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں تماشیل تھیٹر بند کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو اتھارٹی لیٹر پیش کرنے کاحکم دیا ۔
عدالت کا درخواست گزار سے کہنا ہے کہ اتھارٹی لیٹر دیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ اپ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہیں ، اسکے بعد درخواست قابل سماعت ہو گی ۔
جسٹس چوہدری محمد اقبال نے پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر تھیٹرز ایسوی ایشن کے قیصر ثنا اللہ کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں ہوم سیکرٹری پنجاب ، کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے ۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تماثیل تھیٹر میں عوام کی تفریح کے کے لیے ڈرامے دکھائے جاتے ہیں۔
اسکے لیے انہوں نے اجازت لے رکھی ہے ، 24اگست کو کمشنر لاہور کی سربراہی میں پولیس نے غیر قانونی تھیٹر پر ریڈ کیا۔ درخواست گزارمیل اور فیمیل آرٹسٹوں پر تشدد کیا ،
تھٹیر میں موجود 2لاکھ 43ہزار کی نقدی اٹھا لی۔
درخواست گزار کے مطابق پولیس جاتے ہوئے غیر قانونی تھیٹر کو سیل کر گئی ۔ پولیس کو تھٹیر کو سیل کرنے کا قانونی اختیار نہ تھا۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت تھٹیر کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے اور پولیس اور انتظامیہ کو انکے کاروبار میں غیر قانونی مداخلت کرنے سے روکے ۔