79

تصویر میں موجود یہ بچی کونسی مشہور اداکارہ ہے؟

ممبئی: (ہاٹ‌لائن نیوز )اکثر اداکار سوشل میڈیا پر اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جو ان کے مداح بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں اور اس پر بھرپور ردِعمل بھی دیتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپکے سامنے ایک ایسی اداکارہ کی تصویر لے کر پیش ہوئے ہیں جنہیں آپ خوب پسند کرتے ہیں، مگر کیا آپ اس بچی کو پہچاننے میں کامیاب ہوگئے؟ یقیناََ آپ کو بھی اس اداکارہ کو پہچاننے میں مشکل ہوگی تو آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آخر یہ آج کی کونسی مشہور اداکارہ ہیں۔
دراصل یہ مشہور بھارتی ڈرامے ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ کی اداکارہ ’مادھوی بڑھے‘ ہیں جن کا اصل نام سونالیکا جوشی ہے، اداکارہ کی 2004 میں سمیر جوشی سے شادی ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

سونالیکا جوشی نے انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی یہ تصویر شیئر کی تو ان کے مداحوں نے اس پر خوب تبصرے کیے۔
ڈرامے میں ان کا کردار ایک شادی شدہ خاتون کا ہے جو زیادہ تر ہنسی مزاق کرتی نظر آتیں ہیں مگر یہ نجی زندگی میں اداکارہ بےحد نرم مزاج اور سنجیدہ خاتون ہیں اور جو بھی ان سے پہلی مرتبہ بھی ملتا ہے وہ ان کی شخصیت کا قائل ہو جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں