ہاٹ لائن نیوز : اوپر دیے گئے چہرے پہلی نظر میں خاص نہیں لگتے کیونکہ ان میں کوئی خاص چیز نہیں ہے اور یہی چیز اس تصویر کو غیر معمولی بناتی ہے۔یہ چہرے دراصل ان لوگوں کے ہیں جن کا دنیا میں پہلے کبھی وجود نہیں تھا۔ جی ہاں، یہ تصویر واقعی AI ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے، یعنی یہ حقیقی انسانی چہرے نہیں ہیں بلکہ اسے AI امیج جنریٹر نے تیار کیا ہے۔
حالیہ برسوں میں، AI پر مبنی امیج جنریشن پلیٹ فارمز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جو تحریری ہدایات کے مطابق شاندار تصاویر بناتے ہیں، اور آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے ایک مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ AI ٹیکنالوجی اب حیرت انگیز طور پر حقیقت پسندانہ نظر آنے والے انسانوں کو تخلیق کر سکتی ہے۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی سفید فام لوگوں کے لیے حقیقت پسندانہ چہرے بنانے میں ماہر ہو گئی ہے، لیکن ابھی تک دوسرے رنگوں کے چہروں کے ساتھ نہیں۔
تحقیق نے خدشات کو جنم دیا ہے کہ اس سے معاشرے پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں، جیسے کہ نسل پرستی میں اضافہ اور گمراہ کن مواد کا پھیلاؤ۔
تحقیق سے پتا چلا ہے کہ زیادہ تر لوگ AI ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کردہ چہروں کو حقیقی انسانی چہروں کے طور پر پہچانتے ہیں۔
محققین کا کہنا تھا کہ اگر مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے بنائے گئے چہرے حقیقی نظر آنے لگیں تو اس ٹیکنالوجی کے سنگین مضمرات ہو سکتے ہیں۔