ترک صدر ایک بار پھر میدان میں آگئے

0
81

ہاٹ لائن نیوز : ترک صدر طیب اردوان نے جنگ بندی کے فوراً بعد اسرائیل کی بار بار کی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم کو جنگی جرم سمجھا جاتا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر طیب اردوان نے یہ بیان متحدہ عرب امارات میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس COP28 سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

ترک صدر نے اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غزہ میں انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف جنگ کے عالمی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے۔

صدر رجب طیب اردگان نے مزید کہا کہ ہم دنیا میں جاری تمام جنگوں اور بحرانوں میں ہمیشہ امن کے ساتھ کھڑے ہیں اور منصفانہ حل کی حمایت کرتے ہیں۔ غزہ کے معاملے پر بھی یہی تاریخ دہرائی جائے گی۔

ترک صدر نے کہا کہ اسرائیلی بمباری میں اب تک 16 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں سے نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ اسرائیل کے اس اقدام کو کسی بھی طرح درست نہیں کہا جا سکتا۔

واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی ختم ہوتے ہی اسرائیلی طیاروں نے دھاوا بول دیا اور صبح سے جاری وحشیانہ بمباری میں 109 فلسطینی شہید جب کہ 2 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔

Leave a reply