ترک اداکارہ نے خود کشی کر لی
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) تُرکیہ کی 36 سالہ مشہور اداکارہ نے سرمیں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ مرفی کیالپ نے اپنے والد کے پستول سے سر میں گولی ماری ، اداکارہ اس وقت صوبہ موگلا کے علاقے دالامان میں ذاتی رہائش گاہ پر تھیں۔
ذرائع کے مطابق محلے والوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ انہوں نے رہائشی عمارت کی دوسری منزل سے گولی چلنے کی آواز سنی ہے ، پولیس جیسے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہاں اداکارہ کو مردہ حالت میں پایا۔
اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے فرانزک میڈیسن انسٹی ٹیوٹ کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا تھا۔
اداکارہ مرفی کئی ٹیلی ویژن سیریز میں حصہ لے چکی ہیں، جن میں میٹر آف آنر،” “ڈریمز اینڈ ہوپس” “دی واریر،” ” “سکاریہ فرات،” “دی لٹل ڈے” اور “ایلف” شامل ہیں