ترکیہ نے دمشق سفارتخانےمیں اپنا سفیر تعینات کر دیا

0
51

ہاٹ لائن نیوز : ایک طویل عرصے کے بعد ترکیہ نے دمشق میں اپنے سفارتخانے کے لیے سفیر نامزد کیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برہان کروگلوکوترک سفارتخانےکا عبوری چارج ڈی افیئرمقررکردیاگیاہے۔

دمشق میں ترک سفارت خانہ خانہ جنگی کے دوران 2012 میں بند کر دیا گیا تھا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ ترکی کے وزیر مملکت برائے شام اپنا عہدہ کب سنبھالیں گے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک وزیر خارجہ ہاکان فیڈن نے کہا کہ انقرہ شام کے صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا جب حالات اجازت دینگے۔

Leave a reply