ترسیلات زر کاحجم 7ارب ڈالرسےتجاوزکرگیا

0
154

ہاٹ لائن نیوز : روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں سرمایہ کاری اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر تک آر ڈی اے کا حجم 7 ارب ڈالر سے زائد تھا، گزشتہ ماہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 137 ملین ڈالر کی آمد ہوئی جس کے بعد مجموعی حجم 7 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جو کہ اکتوبر میں چھ ارب نواسی کروڑڈالرتھا۔

ستمبر 2020 سے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے RDA کے ذریعے پاکستان میں مجموعی طور پر $753 ملین کی سرمایہ کاری کی ہے، اور اکتوبر 2023 میں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے RDA کے ذریعے پاکستان میں $50 ملین کی سرمایہ کاری کی ہے۔ کی

مرکزی بینک کے مطابق نومبر میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری 7 ملین ڈالر اضافے سے 323 ملین ڈالر جبکہ اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری کی مالیت 2 ملین ڈالر اضافے سے 432 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نومبر میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد میں 11 ہزار 140 کا اضافہ ہوا جس کے بعد اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 40 ہزار 875 ہوگئی۔

Leave a reply