ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ

0
69

ہاٹ لائن نیوز : اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2024 میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 3.1 بلین ڈالر رہی جو کہ سالانہ بنیادوں پر 29.3 فی صد کا نمایاں اضافہ ہے۔

اسٹیٹ بینک کیمطابق جولائی تا دسمبر 2024ء کے دوران ترسیلات زر کا مجموعی حجم 17.8 ارب ڈالر تھا جب کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں یہ حجم 13.4 ارب ڈالر تھا۔

رپورٹ کے مطابق سال کی پہلی ششماہی میں ترسیلات زر میں 32.8 فی صد اضافہ ہوا، جو کہ معاشی استحکام کی علامت ہے، سعودی عرب 770 ملین ڈالر کی ترسیلات زر کیساتھ سب سے آگے ہے، جس سے پاکستانی محنت کشوں کی معیشت میں اہم کردار ہے۔

Leave a reply