تربت میں بم دھماکہ

0
145

ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلگتر میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جاں بحق افراد اسی گاڑی میں سوار تھے۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق بالگتر سے بتایا جاتا ہے جن میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Leave a reply