تحریک لبیک پاکستان کے 46 کارکن 2 مختلف مقدمات سے بری 50

تحریک لبیک پاکستان کے 46 کارکن 2 مختلف مقدمات سے بری

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ٹی ایل پی کے چھیالیس کارکنوں کو2 مختلف مقدمات سے بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورکی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس میں ریمارکس دیے کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات ثابت نہیں کرسکی جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے 16 کارکنوں پر توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے الزام تھا .جبکہ تیس کارکنوں پرتحریک لبیک کے حق میں نعرے بازی کرکے اشتعال دلانے کا الزام تھا۔بری ہونے والوں میں بدرمنیر، شیخ عمیر، قاری شاکر ،عباس اکرام سمیت دیگر ملزمان شامل تھے، 16 ملزمان کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں توڑپھوڑ اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر2021 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔قلعہ گجرسنگھ تھانہ میں محمد سلمان سمیت 30 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ کارکنوں پر ٹی ایل پی کے حق میں نعرے بازی کرکے اشتعال دلانے کا الزام تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں