تحریک لبیک پاکستان کا اہم اعلان

0
142

ہاٹ لائن نیوز : تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے پارٹی کا نیا جھنڈا اور 25 نکاتی انتخابی منشور پیش کردیا۔

تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد رضوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی سفر کے تحت الیکشن میں حصہ لینے جا رہے ہیں، ہم نے اپنا سیاسی منشور عوام کے سامنے رکھا ہے۔

سعد رضوی نے کہا کہ تحریک لبیک مہنگائی اور سیلاب میں عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔

تحریک لبیک کے منشور میں اسلامی نظام کے نفاذ اور عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

منشور میں وعدہ کیا گیا ہے کہ اسلامی ممالک کا ایک بلاک بنایا جائے گا، ملک کو سود سے آزاد کیا جائے گا، خانقاہی نظام قائم کیا جائے گا، اور ملک کوغیر ملکی قرضوں سے آزاد کیا جائے گا۔

منشور میں یہ بھی کہا گیا کہ کالا باغ ڈیم بنایا جائے گا، خواتین کو حقیقی حیثیت دی جائے گی اور اقلیتوں کو تحفظ دیا جائے گا، شہریوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔

Leave a reply