37

تحریک انصاف کے 5 ارکان نے حلف اُٹھا لیا

تحریک انصاف کے پانچ نئے ارکان نے پنجاب اسمبلی کے نئے رکن کے طور پر حلف اٹھا لیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے نئے ارکان سے حلف لیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے بعد حلف لینے والوں میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر بتول جنجوعہ، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس جب کہ اقلیتی نشستوں پر حبقوق رفیق اور سیموئیل یعقوب شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں