ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔
تین رکنی بنچ نے اعجاز چوہدری کی درخواست خارج کردی ۔ اور ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا ۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے اعجاز چوہدری کی درخواست پر سماعت کی ۔
اپیل میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ این اے 127 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، گاڑیاں پہلے ہی گفٹ یا فروخت کرچکے ہیں ، گاڑیوں کی رجسٹریشن ٹرانسفر کرنے کیلئے محکمہ ایکسائز کو درخواست دے رکھی ہے ، موٹر سائیکل تیمور نامی شخص کو فروخت کی، ایک گاڑی چوری ہوگئی جس کی ایف آئی آر درج ہے ، ایک گاڑی کے خرید کنندہ کا بیان حلفی جمع کرایا گیا ہے ۔