ہاٹ لائن :اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹ الیکشن ویڈیو اسکینڈل کے معاملے میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی رکن اسمبلی فہیم خان کی درخواست خارج کردی ہے۔
پی ٹی آئی رکن اسمبلی فہیم خان کی فوجداری مقدمہ درج کرنے کے حکم کے خلاف دائر درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سماعت کی، چیف جسٹس نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کی۔
