تجاوزات کیخلاف آپریشن ؛ دکانیں و پلازےسیل

0
180

ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں تجاوزات مافیا کو دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد گرینڈ آپریشن شروع ہو گیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر حکومتی مشینری تجاوزات کے خلاف حرکت میں آئی اور مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران 141 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ضلعی انتظامیہ نے پولیس کے ساتھ مل کر شاہدرہ موڑ، امامیہ کالونی اور ملتان روڈ سمیت دیگر علاقوں میں انسداد تجاوزات آپریشن کیا جس میں 50 سے زائد پلازوں اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے 13 سے زائد عارضی تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا اور دو ٹرک سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رفیعہ حیدر کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

Leave a reply