19

تاریخی تیرتا ہوا ریسٹورنٹ جنوبی بحیرہ چین میں ڈوب گیا

تاریخی فلوٹنگ (تیرتا) ہوا جمبو ریسٹورنٹ جنوبی بحیرہ چین میں ڈوب گیا۔ کشتی کی مالک کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جس مقام پر وہ کشتی ڈوبی وہاں پانی کی گہرائی ایک ہزار میٹر سے بھی زیادہ تھی اس لیے کشتی کو بچانا ممکن نہیں تھا۔
بیان کے مطابق حادثے میں کشتی ریسٹورنٹ کے عملے کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کشتی کو ہانگ کانگ سے باہر منتقل کرتے ہوئے تمام ضروری اقدامات کیے گئے تھے تاہم ناگہانی حادثے کے باعث اس تاریخی کشتی سے محروم ہونا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں