تاجر برادری دو حصوں میں تقسیم

0
107

کراچی : ( ہاٹ لائن نیوز) بجلی بلوں میں ہوشربا ٹیکسز شامل کرنے کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، تاہم کراچی میں کل ہونے والی شٹرڈاؤن ہڑتال کے معاملہ پر تاجر برادری دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے ۔

تاجر راہنماؤں سے ہونیوالے مشاورتی اجلاس کے موقع پر کراچی کے تاجروں کی بڑی تعداد نے دوسرے دن ہڑتال کی مخالفت کردی ہے ۔

تاجروں کی مخالفت کے بعد کراچی کے متعدد تاجر رہنما شٹرڈاؤن ہڑتال کے حوالے سے اپنا مؤقف دینے سے گریز کر رہے ہیں ۔

تاجر رہنما شرجیل گوپلانی کا کہنا ہے کہ ہم ہڑتال کی نہ حمایت کرتے ہیں ، نہ ہی مخالفت۔

تاجر رہنما رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ جو تاجر مارکیٹ کھولنا چاہتے ہیں وہ کھول سکتے ہیں ، اور جو بند رکھنا چاہتے ہیں وہ بند کردیں ۔

تاجر رہنما عتیق میر نے کہا ہے کہ کچھ مارکیٹوں میں تا حال مشاورت کا عمل جاری ہے ۔

Leave a reply