تاجروں کا حکومت کو صاف جواب

0
242

 

ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں سموگ کے باعث مارکیٹیں بند کرنے پر پنجاب حکومت اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر سے بات چیت میں تاجروں نے ہفتے میں 4 دن بازار بند رکھنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ 4 دن مارکیٹیں بند رہیں تو مسائل ہوں گے۔ ہفتہ اور اتوار کو دکانیں بند رہیں گی۔

صوبائی وزیر صنعت نے کہا کہ مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ عوام کی صحت کے لیے ہے۔ ہم تاجروں سے تصادم نہیں چاہتے لیکن کل سے لاک ڈاؤن ہے، ٹرانسپورٹ نہیں چلنے دیں گے۔

Leave a reply