ہاٹ لائن نیوز : رحیم یار خان میں 6 مسلح ڈاکو سناروں سے 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تھانہ سٹی کے سکول بازار پل پر ڈاکوؤں نے مزاحمت پر تاجروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 تاجر زخمی ہو گئے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ چوری ہونے والے سونے کی مالیت 18 کروڑ سے زائد ہے جب کہ زخمی تاجروں کو تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حکام کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی اور ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے پورے شہر کو گھیرے میں لے لیا۔