کراچی کے علاقے عزیز آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون سم اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ عزیز آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 27 دسمبر کو تاجر کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی تھی، گرفتار ملزم محمد عامر کی والدہ اور بہن تاجر کے گھر کام کرتی تھیں۔