تائیوان میں زلزلےکےشدید جھٹکے
ہاٹ لائن نیوز : تائیوان میں 6.3 شدت زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئےہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے کے باعث عمارتیں لرز گئیں اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق تائیوان میں آنے والے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز ٹائیٹنگ کاؤنٹی کے قریب سمندر میں تھا تاہم اس سے سونامی کا خطرہ پیدا نہیں ہوا۔