ہاٹ لائن نیوز : سندھ میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ملازمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم لینے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایک انگریزی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سندھ کے تمام ڈائریکٹرز اور ڈی ای اوز کو اپنے خط میں ملازمین سے رقم واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اگر ملازمین نے لی گئی رقم واپس نہ کی تو ان کی تنخواہ روک دی جائے گی اور لی گئی رقم تنخواہ سے کاٹی جائے گی۔