بی جے پی کےارکان اسمبلی کو باہر پھینک دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : بھارتیہ جنتا پارٹی کے 18 ارکان اسمبلی کو احتجاجی دھرنا دینے پر معطل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جھارکھنڈ کی ریاستی اسمبلی میں گزشتہ 2 دنوں سے ہنگامی اجلاس جاری ہے، جہاں اپوزیشن اراکین کئی مسائل پر وزیراعلیٰ جھارکھنڈ سے جواب مانگ رہے تھے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے 18 ارکان اسمبلی کو جھارکھنڈ اسمبلی کے سپیکر روندرا مہتو نے 2 دن کے لیے معطل کر دیا ہے۔ سپیکر کی جانب سے ارکان کو معطل کرنے کا فیصلہ احتجاج کے طور پر اسمبلی میں سونے پر کیا گیا ، ارکان 2 اگست کی دوپہر 2 بجے تک معطل رہیں گے۔
ممبران کی طرف سے دھرنا دیا جا رہا تھا لیکن بی جے پی ممبران کو اسمبلی سیکورٹی نے اٹھا کر راہداریوں میں پھینک دیا۔ جس کے بعد ارکان کی جانب سے اسمبلی کے باہر دھرنا شروع کردیا گیا۔