بی جے پی رہنما کا گستاخانہ بیان، مولانا طارق جمیل کا سخت ردعمل آگیا 115

بی جے پی رہنما کا گستاخانہ بیان، مولانا طارق جمیل کا سخت ردعمل آگیا

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کا بھی بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی رہنما نوپور شرما کے گستاخانہ بیان پر سخت ردعمل سامنے آگیا ۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ نبی کریمﷺ کی شان میں سرعام گستاخی انتہائی قابل مذمت ہے، ایسی حرکتیں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے ہر تھوڑے عرصے میں کہیں نا کہیں کی جاتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اُمت مسلمہ کو یک زبان ہو کر ایسے گستاخانہ اقدامات کی عالمی سطح پر بھرپور مذمت اور آواز اٹھانی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں